Intro
اردو • Urdu

عنوان 5 ۔ ملازمت، ماحول ملازمت اور ملازمت کی منڈی

ناروے کے زیادہ تر بالغان ملازمت کرتے ہیں۔ تقریباً 70 فیصد خواتین اور 80 فیصد مرد ملازمت کرتے ہیں۔ خواتین کی تقریباً آدھی تعداد جز وقتی ملازمت کرتی ہے جبکہ صرف 13 فیصد مرد جز وقتی ملازمت کرتے ہیں۔ 2003 میں پہلی نسل کے تارکین وطن 55.6 فیصد ملازمت پیشہ تھے۔

ملازمت نہیں کرنے والوں میں طالب علم، گھریلو خواتین، مراعات یافتہ اور بے روزگار افراد شامل ہیں۔

3.6 فیصد بالغان ملازمت کے تلاش میں تھے (اپریل2005)۔ ملازمت تلاش کرنے والے کے معنی ہیں کہ فی الحال اس کے پاس ملازمت تو نہیں ہے مگر وہ اس کی تلاش میں ہوتا ہے اور جوں ہی اسے ملازمت ملے، وہ فوراً کام شروع کر دیتا ہے۔ ملازمت تلاش کرنے والوں میں سے 9 فیصد تارکین وطن تھے (2005)۔

©O. Væring Eftf. AS©O. Væring Eftf. AS

یہ ویب سائٹ نصابی کتاب میں عنوان 5 کا ضمیمہ ہے۔ آپ یہاں مندرجہ ذیل موضوعات عنوانات کے متعلق مزید پڑھ سکتے ہیں :

  • NAV (ناوو)
  • مزدور یونینیں
  • CV (سے وے)
  • ملازمت کی درخواستیں
  • تحفظ ملازمین و ماحول ملازمت کا قانون اور قانون تعطیلات ۔۔ کئی زبانوں میں
  • ملازمت سے غیر حاضری
  • اپنا کار و بار شروع کرنا

Ansvarlig for disse sidene J.W. Cappelens Forlag AS. Læremidlet er utviklet med støtte fra Utdanningsdirektoratet. Tilbakemeldinger: intro@cappelen.no